urdu quotes

 بیشک دنیا اور آخرت کی مثال ایسی ہے کہ ایک شخص کی دو بیویاں ہو ایک کو ناراض کرتا تو دوسری روٹھ جاتی ہے

جب دنیا کِسّی  کی طرف رُخ کرتی ہے تو دوسروں کی خوبیاں اُ سّے اُ دھار دے دیتی ہے اور جب اس سے پیٹھ پھیرتی ہے تو اس کی اپنی خوبیاں بھی چھین لیتی ہے

جو شخص اپنے آپ سے راضی رھتا ہے اس پر ناراض ہونے والے  بڑھ جاتے ہیں

آج عمل ہو گا حساب نہیں   کل حساب ہو گا عمل نہیں

حِرص سے روزی نہیں بڑھتی مگر آدمی کی قدر ضرور گھَٹ جاتی ہے

جس شخض کی امیدیں قلیل ہوں اس کے اعمال درست ہوتے ہیں

جس نے تجھے ذلیل سمجھا اگر تجھے عقل ہے تو اس نے تجھے نفع پہنچایا

ہر ایک بات میں ہاں میں ہاں ملانا منافقوں کی خصلت ہے اور ہر بات میں اختلاف کرنا باعثِ عداوت ہے

تجربے کبھی ختم نہیں ہوتے عقل مند وہ ہے جو ان میں ترقی کرتا رہے

کمینوں کی دولت تمام مخلوق کے واسطے وبال ہے

جو حق بات کہنے سے خاموش رہا گویا گونگا شیطان ہے

دولت مندی کی مستی سے خدا کی پناہ مانگو  یہ ایک ایسی مستی ہے کہ اس سےبہت دیر بعد ہوش آتا ہے

مجھے اس شخص پر رحم آتا ہے جس کی شہرت یہ ہو کہ وہ نیک ہے اور درحقیقت برا ہے 

بہترین دولت مندی یہ ہے         خواہشات  ترک کر دو

زبان ایک ایسا درندہ  ہے اگر اِسے کھُلا چھوڑ دیا جاۓتو پھاڑ  کھاۓگا

دشمن ایک بھی بہت ہے اور دوست زیادہ بھی تھوڑے ہیں

علم مال سے بہتر ہے کیوں کہ علم تمہاری حفاظت کرتا ہے جبکہ تم مال کی حفاظت کرتے ہو

صاحبِ علم اگِرچہ حقیر حالت میں ہو اُسے حقیر نہ سمجھو بیوقوف  اگر بڑے رُتبے پر  ہو تو اُسے بڑا نہ سمجھو

انسان کی قدرت کااندازہ اس کی ہمت   سے اس کی صداقت کا اس کی مروّت سے اس کی شجاعت کا اس کی حمیت سے اور اس کی پاکدامنی کا اس کی غیرت سے ہوتا ہے

علم بیان کرنے والے بہت ہیں اس پر عمل کرنے اور اس کی حفاظت کرنے والے تھوڑے ہیں

جس کا علم نہ ہو اسے برا نہ سمجھو ہو سکتا ہے کہ  ساری باتیں تمھارے کانوں تک نہ پہنچی ہوں

علم کی خوبی اس پر عمل کرنے میں اور احسان کی خوبی اس کو نہ جتلانے میں ہے

انسان کا قریبی وہی ہے جسّے محبّت نے قریب کر دیا ہو اگرچہ نسبت میں دور ہو

دولَت حکومَت محبّت مصیبت میں انسان کی عقل کا امتحان ہوتا ہے

اپنے دِلوں سے دوستی کا حال پوچھو کیونکہ یہ ایسے گواہ ہیں جو کسی سے رشوت نہیں لیتے

عادت پر غبالب آنا کمال فضیلت ہے


جو شخص شرم و حیا کا لباس پہن لے گا لوگ اس کی گُنا نہیں دیکھ سکھیں گے

غمّوں کے کانٹوں اور خوشی کی دھول سے اپنی آنکھوں کو بند کر لو ورنہ کبھی خوشی سے زندگی بسر نہیں کر سکو گے

جس کے ساتھ نیکی کرو اس کے شر سے اپنے کو بچاۓ رکھو

انسان اپنی زبان کے پردے کے نیچے چھُپا ہوا ہے

زیادہ خاموشی سے وقار پیدا ہوتا ہے

جو شخص کسی ایسے شخص کے ساتھ نیکی کرتا ہے جو اس کے قابل نہ ہو وہ اپنی  نیکی کھو دیتا  ہے

عورت ایک ایسا بِچھو ہے جو لپٹ جاۓ تو بھی اس کے زہر میں لذت ہے

تو اس بات پر تو قادر ہے کہ خاموشی کو کلام بنا لے لیکن اس بات پر قادر نہیں کہ کلام کو خاموشی  بنا لے

تیرا مال وہی ہے جو تو نے راہِ حق میں خرچ کیا جو  پیچھے رہا وہ وارثوں کا ہے

لوگوں کے سامنے تعریف کرنا ایک طرح کی ملامت ہے

جب عقل کامل ہوتی ہے تو گفتگو کم ھو جاتی ہے


No comments:

Post a Comment